لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابق صہیب مقصود کو کمر میں تکلیف کے باعث چلنے میں مشکل کا سامنا تھا،کمر میں تکلیف کے باعث ان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ٹیسٹ رپورٹ کی بنیاد پر صہیب مقصود کو ٹی 20 سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوگا۔اگر ان کی انجری شدید نوعیت کی ہوتی تو ان کی جگہ حیدر علی کو قومی سکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کے اہم بلے باز انجری کا شکار ، ہسپتال منتقل کردیا گیا
