• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر(National Resilience Day) 8 اکتوبرکے حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاولپورکی جانب سے ریلی، سیمینارز،سکول و کالجز میں لیکچرز کا انعقاد کیا گیا

Oct 8, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر(National Resilience Day) 8 اکتوبرکے حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاولپورکی جانب سے ریلی، سیمینارز،سکول و کالجز میں لیکچرز کا انعقاد کیا گیا۔نیشنل ڈیزاسٹر ڈے کے حوالے سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 بہاول پورنے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین کی سربراہی میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیاگیا اس سلسلے میں فرید گیٹ سے لائبرئری چوک تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

جس میں ریسکیو 1122 کے آفیسران ایڈمن،اپریشنل اور کنٹرول روم سٹاف،ریسکیووالیئنٹرز اور سکول و کالج کے طلباء اساتذہ اور مختلف مکاتب فکر کے احباب نے شرکت کی۔۔اس موقع پر ضلع بھر کے ریسکیوئرز اور شرکاء نے اکتوبر 2005کے زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور شہداء کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ تعلیمی اداروں میں اس دن کے حوالے سے آگاہی سے متعلق پنجاب ایمرجنسی سروس کی جانب سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔جس کا مقصد 8اکتوبر 2005 میں زلزلہ سے متاثرہ شمالی علاقہ جات میں آنے والی تباہی اس کے اثرات اور مستقبل میں کسی ممکنہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے بارے میں مفید معلومات دینا تھا۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر باقر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کا دن National Resilience Day کے طور پر پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔زندہ قومیں اپنے ماضی کو نہیں بھولتیں خواہ کتنا ہی تاریک اور دردناک کیوں نہ ہو اور وہ اپنے مستقبل کو مرتب کرتے وقت ماضی کے پس منظر کو مدنظر رکھتی ہیں۔ویسے تو پوری ایک دہائی سے ہم کسی نہ کسی صورت میں ناگہانی صورت حال کا شکا ر رہے ہیں۔ خواہ وہ زلزلہ کو صورت میں ہو، دہشت گردی کے واقعات کا سامنا ہو یا ملک کے طول و عرض میں آنے والے سیلاب ہوں۔8اکتوبر 2005کی صبح8:30پر7.6کی شدت پر آنے والے زلزلے نے پورے ملک کو ہلا دیا۔خاص طور پر صوبہ سرحد، وفاقی دارالحکومت اورآزاد کشمیر کے شمالی اضلاع زلزلے کی لپیٹ میں آئے۔ مبینہ طور پر ایبٹ آباد،مانسہرہ،ہزارہ ڈویژن،بٹ گرام، سوات،مظفرآباداور راولا کوٹ زلزلے کے جھٹکے سے متاثر ہوئے۔ اس زلزلے میں تقریباً90000ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔جس میں زیادہ تر بچے اور خواتین زلزلے کی زد میں آئے تھے۔3.5ملین گھر اور گاؤں اس میں متاثرہوئے۔ اس سلسلے میں 8اکتوبر2005کو ہونے والے واقعہ کو یاد رکھتے ہوئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122بہالپورنے مختلف سکولز اور کالجز میں 8اکتوبر2005کو ہونے والے سانحہ بارے میں لیکچرز کا اہتمام کیاگیا۔ جس میں لوگوں کو اس دن ہونے والی تباہی اور اس کے اثرات کے بارے میں بتایا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ طلباء اور اساتذہ کو آنے والے وقت میں اگرکوئی ڈیزاسٹرہوجائے تو اس سے بچنے کی تدابیر بتائی گئیں کہ ڈیزاسٹر کی صورت میں طلبہ اور اساتذہ کیا کردار ادا کر سکتے ہیں