بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں شان رحمت اللعالمین تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔
یکم ربیع الاول کو سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں میں محافل نعت خوانی اور محافل میلادؐ منعقد کی گئیں جس میں طلبہ نے آنحضورؐ کی سیرت مبارکہؐ بیان کی۔ اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہؐ پر عمل کریں۔اس موقع پر سکول طلبہ نے خوبصورت انداز میں نعت خوانی پیش کی۔