• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرعشرہ شان رحمت اللعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔

Oct 8, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرعشرہ شان رحمت اللعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے۔

تمام محکمہ جات شاندار تقریبات کا انعقاد کریں۔ وہ دفتر کے کمیٹی روم میں اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عامر نذیر کھچی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عمران مارتھ، ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز حافظ محمد یونس، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ڈاکٹر ناصر حمید، سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر محمد عظیم ذیشان، سی ای او بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر، انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو نوشابہ ملک،انچارج ریسکیو 1122 باقر حسین،محکمہ اوقاف، کالجز، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر کی عمارتوں، گرین بیلٹس، بینک، پیٹرول پمپس پر چراغاں کیا جائے گا۔ سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان نے بتایا کہ 7اکتوبر سے سکول ایجوکیشن کی جانب سے شان رحمت اللعالمینؐ تقریبات منائی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 9اکتوبر کو تحصیل سطح پر قرأت، نعت اور آنحضورؐ کی سیرت مبارکہ کے موضوع پر تقاریر کے مقابلے منعقد ہوں گے اور 10اکتوبر کو ضلع کی سطح پر قرأت، نعت اور اردو میں تقاریر کے مقابلے ہوں گے جبکہ 13اکتوبر کو ڈویژنل سطح پر بوائز اینڈ گرلز کے علیحدہ علیحدہ قرأت، نعت خوانی اور سیرت النبیؐ کے موضوع پر اردو میں تقاریر کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ اسی طرح کالجز کی سطح پر بھی قرأت، نعت خوانی، سیرت النبیؐ کے موضوع پر تقاریر کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمینؐ تقریبات خوبصورت انداز میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں سیرت النبیؐ کانفرنس منعقد کی جائے گی جبکہ بہاول جم خانہ میں محفل سماع منعقد ہو گی۔