ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے)ڈویژنل کمشنر علی بہادر قاضی نے بِشپ ابرہام عظیم ڈینیل کی مزہبی اور سماجی خدمات کو سراہا اور ڈویژنل کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے اپنی طرف سے تعریفی سند پیش کی۔ڈویژنل کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی نے اس موقع پر کہا کہ ساہیوال میں مسلم اور مسیحی لوگوں کے درمیان امن و امان اور محبت قائم رکھنے میں بشپ ابراہام ڈینیل کا کردار بہت اہم ہے۔اس موقع پر کیتھولک چرچ سے فادر ندیم جوزف۔ فادر زاہد آگسٹین۔اس کے علاوہ پورے ملک سے خداوند کے خادمین بشپ صاحبان ، پادری صاحبان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوے۔پاسٹر پیٹر عمران ۔ آرتھر ڈینیل عزم جان نے مِشن سٹاف نے خوبصورت پروگرام کو ترتیب دیا۔عمران بھٹی چیئرمین آل پاکستان کرسچن ایمپلائز یونین کی جانب سے بشپ ابرہام ڈینیل کو 25سالہ خدمات پر مبارکباد دی گئی۔