بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) خواتین کپاس کی صاف ستھری چنائی پرتوجہ دیں خشک پتوں اورسانگلی کی ملاوٹ سے گریزکریں معیاری کاٹن کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی روئی کی بڑی ڈیمانڈ ہے۔
یہ باتیں کاٹن انسپکٹررابعہ کنول نے کپاس کی چنائی کے حوالے سے خواتین کی تربیتی ورکشاپ سے گفتگوکرتے ہوئے بتائیں۔ انہوں نے بتایاکہ خواتین کپاس کی صاف ستھری چنائی کرکے کپاس کے معیار کوبہتربناسکتی ہیں خواتین شبنم ختم ہونے کے بعدکپاس کی چنائی شروع کردیں گیلی جگہ پرڈھیری نہ لگائیں پولی تھین پلاسٹک اورسرکے بال کپاس میں شامل نہ ہونے دیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کاشتکاروں کوبھی چاہیے کہ صاف ستھری چنائی کرنیوالی خواتین کوحوصلہ افزائی کیلئے زیادہ معاوضہ دیں۔