• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معاشی افراتفری کے حالات میں ذہنی پریشانیوں کے سدباب کیلئے کھیلوں کافروغ بے حدضروری ہے پسماندہ علاقوں میں چولستان یونیورسٹی آف انیمل سائنسز کی طرف کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

Oct 8, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )معاشی افراتفری کے حالات میں ذہنی پریشانیوں کے سدباب کیلئے کھیلوں کافروغ بے حدضروری ہے پسماندہ علاقوں میں چولستان یونیورسٹی آف انیمل سائنسز کی طرف کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ ہرشعبہ میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کرناچاہئیں۔ ان خیالات کااظہار نائب صدر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب میاں فرزندعلی گوہیر نے چولستان یونیورسٹی آف انیمل سائنسز کے سپورٹس کمپلیکس کامعائنہ کرتے ہوئے کیا۔ڈائریکٹر سپورٹس محمدآصف نے انہیں سپورٹس کمپلیکس کے بیڈمنٹن ہال جم خانہ سیلف سیفٹی ٹریننگ ہال کامعائنہ کرایا اوریونیورسٹی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات بارے آگا ہ کیا ڈائریکٹرسپورٹس محمدآصف نے انہیں بتایاکہ ایچ ای سی کی منظوری سے وہ پنجاب بھرکی سات بڑی یونیورسٹیوں کاسپورٹس گالا بھی کروارہے ہیں میاں فرزندعلی گوہیر نے سپورٹس کمپلیکس میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اورانہیں حکومت پنجا ب سے مزید فنڈز کے اجراکی یقین دہانی بھی کرائی۔ اس موقع پران کے ہمراہ صدرمیٹروپولیٹن کارپوریشن خواتین ونگ نہدیارضوی اورپی ٹی آئی رہنما عبدالقادر بھی موجود تھے۔