• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر ساہیوال آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیرافگن چوہدری کی سربراہی میں خصوصی افراد کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی سی آر سی کا اجلاس منعقد ہوا.

Oct 8, 2021

ساہیوال (خاورعلی چوہدری سے)اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ساہیوال عکاشہ رسول ،سوشل نیڈز آفسرز سید علی طاہر شیرازی۔ امجد علی ڈھکو۔ سید محمد عباس نقوی ۔سیکرٹری آر ٹی اے، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن۔ ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر۔ فوکل پرسن ڈیف محمد نعیم بشیر اور خصوصی افراد کےنمایندہ افرادنے شرکت کی. خصوصی افراد کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا. تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو خصوصی افراد کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلیے ہدایات جاری کی گئیں. نابینا افراد کے فوکل پرسن محمد خرم نے نابینا کمیونٹی کو درپیش مسائل خصوصاً ملازمتوں اور روزگار کی فراہمی کیلیے مختلف تجاویز دیں. اور نابینا افراد کیلیے سکل ڈویلپمنٹ کورس شروع کروانے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اقتصادی طور پر مضبوط ہو کر معاشرے کا کار آمد حصہ بن سکیں.