• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لندن کورٹ کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سنی ، مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کے بیان پر رد عمل

Oct 9, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ لندن کورٹ کے طمانچے کی گونج پوری دنیا نے سنی ، عدالتوں نے شہباز شریف کو صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ دیا ہے ۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ شہباز شریف پر الزامات لگا کر عوام کی نظریں مافیاز کو دے گئے این آر او سے نہیں ہٹا سکتے ، بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے الزامات لگانے کا وقت ختم ہو گیا ، عمران خان اور ان کی کابینہ کی ضمانت کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اربوں کی ڈکیتی پر عمران صاحب اینڈ مافیا کا یوم حساب نزدیک ہے ، وزیر اعظم صاحب اپنے اے ٹی ایمز اور مافیا کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بتائیں ، ابھی حکومت کے کچھ سکینڈل سامنے آئے ہیں ، اصل ہو شربا کرپشن کی داستان آنا باقی ہے ۔

واضح رہے کہ فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں ۔
شہباز شریف اور حمزہ کو شوگر ملز کیس میں 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 30 اکتوبر تک ضمانت ملی ہے اس کیس میں ان اکاؤنٹس کی تفصیل دیکھیں یہ صرف ان ہوشرباء کرپشن کیسز میں سےصرف ایک کیس ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ آگے بڑھیں کیا PTI ہر وقت احتسااحتساب لگی رہتی ہے، pic.twitter.com/2Vg8y3LUxm