اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر عبدالقدیر خان طویل علالت کے بعد آج صبح 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس پر پوری قوم افسردہ ہے ، ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ نماز جنازہ اور تدفین کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین سیکٹر ایچ 8 قبرستان میں کی جائے گی اور اس حوالے سے اسلام آباد کی انتظامیہ نے انتظامات شروع کر دیئے ہیں ۔ نماز جنازہ کی ادائیگی فیصل مسجد میں دو پہر ساڑھے تین بجے کی جائے گی جہاں سیکیورٹی انتظامات کا آغاز کر دیا گیاہے جبکہ مسجد کو کلیئر کیا جارہاہے ۔
وزیر اعظم کی تمام تر توجہ سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے پر مرکوز ہے:سیف اللہ نیازی
ڈاکٹر عبدالقدیر کو آج صبح چھ بجے پھیپھڑوں میں تکلیف اور سانس لینے میں دشواری کے باعث آر ایل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن ان کی طبیعت سنبھل نہ پائی اور وہ انتقال کر گئے ۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وصیت کے مطابق ان کی تدفین کہاں پر کی جائے گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
