• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آریان خان نے واٹس ایپ چیٹ میں منشیات کیلئے کون سا کوڈ استعمال کیا ہے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

Oct 10, 2021

ممبئی (نمائندہ خصوصی)منشیات کیس میں گرفتار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا منشیات کے حوالے سے کوڈ ورڈ بھی سامنے آ گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آریان خان ضمانت مسترد ہونے پر ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں ہیں۔درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے ایک بڑا انکشاف کیا۔انیل سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ منشیات کی فراہمی کے الزام میں گرفتار آریان اور اچت کمار کی بات چیت نارکورٹس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے پاس ہے اور اس میں آریان اس سے کوڈ ورڈ میں ‘فٹ بال’ لانے کو کہہ رہا ہے۔
این سی بی کے مطابق اچت کمار منشیات فروش ہے جسے آریان خان اور ارباز مرچنٹ کے کہنے پر پوائی علاقے سے گرفتار کیا ہے۔کوڈ ورڈ ”فٹ بال“ کے معنی کو این سی بی کی جانب سے انیل سنگھ نے عدالت میں ظاہر کیا اور بتایا کہ این سی بی کو شبہ ہے کہ ’فٹ بال‘ کا مطلب’بڑی مقدار‘ میں منشیات ہے۔تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس طرح کے کوڈ ورڈز کے بارے میں کھلی عدالت میں مزید بات نہیں کرنا چاہتے۔