• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اسلامیہ یونیورسٹی میں فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سوشل میڈیاپرکارٹون گردش کرتارہافیسوں میں اضافہ کافیصلہ فوری واپس لیاجائے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے والدین کی میڈیاسے گفتگو’

Oct 10, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے) علم ”بڑی”دولت ہے ‘ اسلامیہ یونیورسٹی میں فیسوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف سوشل میڈیاپرکارٹون گردش کرتارہافیسوں میں اضافہ کافیصلہ فوری واپس لیاجائے اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے والدین کی میڈیاسے گفتگو’

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورنے گذشتہ ماہ سے فیسوں میں 10 ہزار سے لیکر 20 ہزار سے زائداضافہ کردیا جس کے باعث طلباء طالبات اوروالدین میں شدیدتشویش پائی جاتی ہے اس حوالہ سے گذشتہ روز مختلف سوشل میڈیافورمز پر کارٹون گردش کرتارہاجس کاعنوان علم ”بڑی”دولت ہے تھا جس میںواضح طورپردیکھاجاسکتاہے کہ چالان فارم پرفیس 24050 فی سمیسٹردرج ہے اوربعدازاں فیسوں میں اضافہ کے بعد دوسرے چالان فارم پر فیس فی سمیسٹر34580 روپے درج ہے طلباء وطالبات اوروالدین نے چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی وگورنرپنجاب سے فوری طورپر یونیورسٹی فیسوں میں حالیہ ظالمانہ اضافہ کوفوری طورپرواپس لینے کامطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ اگر ان فیسوں میں اضافہ کوواپس نہ لیاگیاتو والدین اورطلباء سڑکوں پراحتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے