• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان پیپلزپارٹی تمام اقلیتوں کے حقوق کی سب سے بڑی حامی و پاسبان جماعت ہے اور انہیں آئین کے دائرے میں دی گئی مذہبی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے

Oct 10, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی تمام اقلیتوں کے حقوق کی سب سے بڑی حامی و پاسبان جماعت ہے اور انہیں آئین کے دائرے میں دی گئی مذہبی آزادی پر بھرپور یقین رکھتی ہے

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے اقلیتی برادری کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادر شاہین اور پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ بھی موجود تھے جبکہ اقلیتی وفد میں شہزاد سموئیل مل رہنما پاکستان پیپلزپارٹی، زاہد سہوتراکنوینئر پنجاب برائے پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ، چوہدری ارشد کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب برائے پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ چوہدری بشیر کوارڈینیٹر ملتان ڈویژن برائے پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن امریکہ شامل تھے دوران ملاقات مخدوم سید احمد محمود نے اقلیتی وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تاکید کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیپلزپارٹی کی رکنیت سازی پر توجہ دیں اور اپنے باہمی اختلافات بھلا کر اتحاد و یگانگت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ نوجوان و پر عزم قیادت واحد بلاول بھٹو زرداری ہیں جو اپنی بے پناہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کو اندرون و بیرون ممالک میں درپیش تمام چیلنجوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ اقلیتوں کے مسائل حل کرنا انہیں تحفظ فراہم ہم سب کی ذمہ دار ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت انکے جائز مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر چاہتی ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا تین سالہ دور غریب عوام پر عذاب بن کر گزرا ہے اور بدترین مہنگائی و بے روزگاری نے ملک بھر کے عوام کی نیندیں حرام کر دی ہیں اوپر سے تواتر کے ساتھ بجلی پیٹرولیم مصنوعات ،گیس سمیت روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ نے نہ صرف غریب عوام بلکہ متوسط طبقہ کی بھی چیخیں نکلوا دیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تنگ آمد بجنگ آمد عوام نے بھی گو عمران گو کا بگل بجا دیا ہے جو پی ٹی آئی حکومت کے ٹائی ٹینک کو ڈبو کر دم لے گا۔