بماکو (ویب ڈیسک) مالی اور برکینا فاسو کی سرحد سے 7 فروری 2017 کو اغوا ہونے والی کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 56 سالہ نن گلوریا سیسلیا کو بالآخر چار سال بعد اغواء کاروں نے رہا کردیا۔ گلوریا سیسلیا ایک مشنری سے منسلک تھیں اور شورش زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف تھیں۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نن سسٹر گلوریا کی رہائی کئی انٹیلی جنس سروسز کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے تاہم اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔مالی کے صدارتی محل کے ترجمان کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں نن گلوریا سیسلیا کو رہائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی ہمت اور بہادری پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اس موقع پر سسٹر گلوریا نے کہا کہ میں مالی کے صدر اور تمام شہریوں کی شکر گزار ہوں جنھوں نے میری رہائی کے لیے کوششیں کیں اللہ انھیں برکت دے اور سلامت رکھے۔سسٹر گلوریا سیسلیا کی ایک ساتھی نے اغوا کی روداد سناتے ہوئے بتایا اغوا کار دیگر دو نسبتاً کم عمر خاتوں راہبوں کو لے کر جارہے تھے تاہم سسٹر نے بچیوں کی جگہ خود کو اغوا کاروں کے سامنے پیش کیا تھا۔
مالی سے اغواء غیرملکی 56 سالہ خاتون 4 سال بعد اغواء کاروں نے رہا کردی لیکن اغواء کیسے ہوئی تھی؟ کہانی ایسی کہ یقین کرنا مشکل
