• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کپ، چار ٹیموں نے سیمی فائنل میچز کے لیے کوالیفائی کرلیا

Oct 11, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) نیشنل ٹی 20 کپ میں ناردرن، سینٹرل پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیموں نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیئں ہیں۔
اب تک کھیلے گئے میچز میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں 12 بارہ پوائنٹس کے پہلے اور دوسرے جبکہ خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں 10دس پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیموں نے صرف چھ ،چھ پوائنٹس حاصل کیے تاہم بلوچستان کی ٹیم کا ایک میچ ابھی باقی ہے مگر وہ یہ میچ جیت کر بھی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل ٹی 20کپ کے سیمی فائنل میچز 12 اکتوبر اور فائنل میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ گزشتہ سال نیشنل ٹی 20 کپ کا ٹائٹل خیبرپختونخوا کے نام رہا تھا۔