• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان

Oct 11, 2021

دبئی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز ملیں گے جو تقریباً 27 کروڑ 2 لاکھ روپے بنتے ہیں، رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔