لاہور(نمائندہ خصوصی) نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض بولنگ کے دوران گرنے سے زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران سندھ کے خلاف آخری اوور میں بائیں ہاتھ کے ہیسر وہاب ریاض گرنے سے زخمی ہوگئے جس پر انہیں گراو¿نڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔
وہاب ریاض کی بالنگ کے دوران پہلے یٹسمین میرحمزہ اور پھر رومان رئیس نے چھکا لگا کر بال کو تماشائیوں کے اسٹینڈ میں پھیبکا۔ اگلی گیند تیز باو¿نسر کرانے کی کوشش میں ویاب ریاض گیند پھینکتے ہوئے خود پر قابو نہ پاسکے اور زمین پر گرگئے۔ زخمی ہونے پر انہیں گراو¿نڈ سے بایر لے جاکر طبی امداد دی گئی۔
اطلاعات ہیں کہ سینٹرل پنجاب کے کپتان وہاب ریاض کے پاو¿ں اور کہنی پر معمولی چوٹ آئی ہے اور انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے۔
نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ، وہاب ریاض زخمی ہو گئے
