• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارکررشوت لیتے ہوئے محکمہ سوشل سکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

Oct 13, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے ) اینٹی کرپشن کی ٹیم نے چھاپہ مارکررشوت لیتے ہوئے محکمہ سوشل سکیورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹر کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاموقع پررشوت میں لی گئی رقم برآمد ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ضروری کاروائی کے بعدملزمان کواینٹی کرپشن کے حوالے کردیا، تفصیل کے مطابق پل دیوان پرقائم کلیم آئل ٹریڈر کے مالک چوہدری کلیم سہیل سے سوشل سیکورٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ نسیم اورڈپٹی ڈائریکٹر محمد یاسرپاشانے ملازمین کی رجسٹریشن کے نام پر50 ہزار روپے رشوت طلب کی منت سماجت کے بعد20 ہزار روپے میں معاملہ طے ہوگیا کلیم سہیل نے اینٹی کرپشن کواطلاع کردی دونوں افسران رشوت کی رقم لینے کیلئے کلیم سہیل کے دفترپہنچ گئے رشوت کی رقوم وصول کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ نیئرمصطفی کی نگرانی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن محمدصادق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ نسیم ڈپٹی ڈائریکٹر محمدیاسر پاشاکورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کی جیبوں سے رشوت کے پیسے بھی برآمد کرلیے۔