• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے کھیل کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں خدمات اور کوششیں جاری

Oct 13, 2021

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کی جانب سے کھیل کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں خدمات اور کوششیں جاری ہیں ۔
زلمی فاؤنڈیشن اور برادر ملک چین کی تعلیمی اور ووکیشنل اداروں کے درمیان ایم اویو پر دستخط کردئیے گئے ۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں زلمی فاؤنڈیشن ، اور چین کے چائنا ٹینگ ، بیلی ووکیشنل کالج، شینژن انسٹیٹیوٹ آف آئی ٹی اور گائی ژو یونیورسٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے گئے ، ایم او یو کے تحت زلمی فاؤنڈیشن اور یہ تمام ادارے پاکستان میں نوجوانوں کو ووکیشنل ٹریننگ فراہم کریں گے، اس کاوش میں معاونت کرنے پر پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ۔

پشاور زلمی میڈیا ڈیپارٹمنٹ