• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

خبروں پر ایکشن، بدنام زمانہ منشیات فروش شیرا گینگ کے ایک اہم رکن منشیات فروش نعمان مدنی بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

Oct 13, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) خبروں پر ایکشن، بدنام زمانہ منشیات فروش شیرا گینگ کے ایک اہم رکن منشیات فروش نعمان مدنی بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا،9 سی کا مقدمہ درج، باقی منشیات فروشوں کے گرد بھی گھیرا تنگ، جلد گرفتار کر لیں گے اعظم کلو تفصیل کے مطابق کچھ دنوں سے میڈیا میں خبریں شائع اور نشر ہو رہی تھیں کہ بہاولپور بندرہ پلی کے بدنام زمانہ منشیات فروش شیرا گروپ سرعام منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوۓ منشیات فروشوں کے اہم رکن لالا مدنی ڈان کو گرفتار کر کے 9 سی کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ باقیوں شیرا ظفرا اعجاز، عقیل عرف عقیلہ اور دیگر کی تلاش جاری ہے بہاولپور کے عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ باقی منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کر لیا جاۓ گا تاکہ معاشرے سے ناسوروں منشیات فروشی کا خاتمہ ہو سکے جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم کلو نے کہا کہ صدر کی حدود میں کسی کو منشیات بیچنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔