لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کِٹ کی نقاب کشائی کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بدھ کے روز پی سی بی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کہا کہ جلد ہی کھلاڑیوں کی کِٹ کی نقاب کشائی کی جائے گی ۔
اس سے قبل 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا ( بی سی سی آئی) نے اپنی کرکٹ ٹیم کی کِٹ شائقین سے شیئر کی ، جو نیلے رنگ کی ہیں ۔ اس تصویر میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت پانچ کھلاڑی کِٹ پہنے کھڑے ہیں ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی کِٹ کی رونمائی کب کی جائے گی ، پی سی بی نے اہم اعلان کر دیا
