• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 ورلڈ کپ ، قومی ٹیم کل چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی کیلئے اڑان بھرے گی

Oct 14, 2021

لاہور (نمائندہ خصوصی) ٹی 20 ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے ، ٹورنامنٹ میں شمولیت کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کل 15 اکتوبر بروز جمعہ ارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دبئی کیلئے اڑان بھرے گی ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے گزشتہ روز آرام کیا ، آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں سکواڈ دوسرا سیناریو میچ کھیلے گا جبکہ ہوٹل میں سکواڈ کی کوویڈ ٹیسٹ بھی ہو گی ۔ کھلاڑیوں کو ہوٹل کے جم میں ورزش کی اجازت ہو گی ۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا افتتاحی میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گا ، قومی ٹیم ایونٹ میں دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلے گی ، پاکستان کا تیسرا میچ 29 اکتوبر کو افغانستان کے ساتھ ہوگا ۔