• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

نیشنل ٹی 20 کپ، خیبرپختونخوا کو جیت کے لیے آسان ہدف مل گیا

Oct 14, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینٹرل پنجاب کی ٹیم نے نیشنل ٹی 20 کپ کا فائنل جیتنے کے لیے خیبرپختونخوا کو 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔
سینٹرل پنجاب کی ٹیم پورے اوورز بھی نہ کھیل سکی اور پوری ٹیم چار گیندیں قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔کامران اکمل اور احمد شہزاد نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم دیگر بلے بازبہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہ دکھا سکے۔ احمد شہزاد 44 اور کامران اکمل 42 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔خیبرپختونخوا کی جانب سے افتحار احمد اور محمد عمران نے تین ، تین جبکہ ارشد اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔