• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وقت ختم ہو رہا ہے ، ایران جوہری معاہدے میں جلدی کرے ، یورپی یونین

Oct 16, 2021

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) یورپی یونین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے ایرانی حکام سے ملاقات کیلئے آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وقت ختم ہو رہا ہے ، ایران تاخیر کے بغیر جوہری پروگرام پر مذاکرات کیلئے واپس آجائے۔
بوریل نے صحافیوں کو بتایا کہ میں جانتا ہوں ایران میرے توسط سے 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی کونسل کے ارکان سے گفتگو کرنا چاہتا ہے ، میں ان ملاقاتوں کیلئے تیار ہوں مگر مگر معاہدے کو بچانے کے لیے وقت کم رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں کوئی ڈیڈ لائن نہیں دے سکتا مگر ضروری ہے کہ اس سلسلے میں صبر کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔