• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

Oct 16, 2021

ابوظہبی (نمائندہ خصوصی)ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ، قومی سکواڈ کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی جائے گی ۔
قومی کرکٹ ٹیم کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک تمام ارکان کو ایک روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔ ٹیم آج صبح لاہور سے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے دبئی پہنچی ۔
پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپناافتتاحی میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔ پاکستانی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے ۔