بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین اوچ شریف میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
قرآن خوانی کے بعد تقریب میں طالبات نے حمد و نعت اور نعتوں کے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ تقریب میں پرنسپل کالج نے سیرتِ رسول کے موضوع پر گفتگو کی۔ مقابلہ حسن و قرأت و تقاریر میں پوزیشن لینے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے اور آخر میں ملک کی ترقی کے لیے دُعا مانگی گئی۔