• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کی تقریبات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔

Oct 16, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)حکومت پنجاب کے فیصلے کے مطابق صوبہ بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین کی تقریبات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری ہیں۔

ولادتِ مصطفیٰ کی نسبت سے ربیع الاول کا بابرکت مہینہ مسلمانانِ عالم کے لیے نہایت کی محترم و مکرم ہے۔ دنیا بھر میں عاشقانِ مصطفی مجالسِ ذکر مصطفیٰ، سیرت النبی کانفرنس اور محافل میلاد النبی ﷺ کا اہتمام کرتے ہیں۔ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین دبئی محل روڈ بہاول پور کے عائشہ ہال میں منعقد ہو نے والی محفل میلاد النبیؐ میں کالج کی سال اول سے سال چہارم اور بی ایس کی طالبات نے شرکت کی۔ تقریب میں مدحتِ رسولؐ میں نعتوں اور درود وسلام کے نذرانے پیش کیے گئے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے سیرت النبیؐ کے پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر میں اس سے آگہی اور عمل کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب میں ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام سمیت مسلمانان عالم کے ارتقاء اور بقا ط کے لیے دعا کی گئی۔