• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج یزمان میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں عید میلاد النبیؐ کی پررونق اور پرنور محفل کا انعقاد

Oct 16, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج یزمان میں عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے سلسلہ میں عید میلاد النبیؐ کی پررونق اور پرنور محفل کا انعقاد ہوا۔

جس میں سال دوم کی طالبات اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔ طالبات نے عقیدت و احترام سے شانِ رسالت میں مدح سرائی کی۔ تقریب میں طالبات اور اساتذہ کرم نے بارگاہِ رسالت میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا۔ پرنسپل کالج مس منیزہ اسلم نے اظہار خیال کیا اور حاضرین کو اپنی زندگی سیرتِ مصطفیٰ کی روشنی میں ڈھالنے کی تلقین کی۔