• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آر پی اومحمد زبیر دریشک  نیاپنے دفتر میں ریجن بھر کے علاقوں سے آے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا

Oct 16, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)آر پی اومحمد زبیر دریشک  نیاپنے دفتر میں ریجن بھر کے علاقوں سے آے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیاـآر پی او  نے کھلی کچہری میں لوگوں سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی افسران کو بذریعہ فون احکامات جاری کئےـ

انہوں نے لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران عوام کی شکایات و مسائل حل کرنے پر توجہ دیں۔ آر پی او نے اس موقع پرسائلین گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ھم عوام عوام ہی میں سے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کوئی انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور میرٹ پر ان کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔ہماری ترجیح شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور بروقت انصاف کی فراہمی ہےـلوگوں کے مسائل کے حل میں بلا عذر تاخیر قعطاً برداشت نہیں۔عوام کے مسائل حل کرنا میری ذمہ داری ہے۔شہریوں کے مسائل حل نہ ہونے  تک چین سے نہیں بیٹھیں گےـشہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔