• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

کھادوں کے عالمی دن کے موقع پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر، میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

Oct 16, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے) کھادوں کے عالمی دن کے موقع پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے شعبہ فارم ایڈوائزری سنٹر، میں مختلف تقریبات منعقد کی گئیں۔

تقریبات میں کسان تربیتی ورکشاپس اور آگہی واک کا انعقاد کیا گیا تاکہ مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں کھادوں کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے پیشِ نظر معلومات فراہم کی جائیں۔ ان پروگرامز میں زراعت سے وابستہ تدریسی، توسیعی اور تحقیقی اداروں اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریبات میں میاں طارق جاوید، عمران شیخ اور کمپنی کے دیگر افسران نے کھادوں کی افادیت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔ اِس موقع پر عمران شیخ،ریجنل منیجر ایف ایف سی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کھادوں کا استعمال ناگزیر ہے کیونکہ مختلف فصلات کی قریباً 50 فیصد پیداوار کھادوں کے استعمال کے مرہونِ منت ہے۔درحقیقت 1960 کی دہائی میں سبز انقلاب کا حصول کھادوں کے استعمال سے ہی ممکن ہو سکا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی مداخل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر کھادوں کا استعمال زمین کی زرخیزی اور فصلو ں کی ضروریات کے مطابق کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس ضِمن میں ایف ایف سی کی مٹی و پانی کے مفت تجزیہ کی سہولت ترقی دادہ اقسام کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ مزید برآں طارق جاوید، ہیڈ آف فارم ایڈوائزری سنٹر نے مختلف فصلات، سبزیات اور باغات میں کھادوں کی مقدار، وقتِ استعمال اور طریقہ استعمال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکا نے ان پروگرامز کو زراعت کیلئے مفید قرار دیا۔