بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے )شعبہ سپیشل ایجوکیشن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے نابینا افراد کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہاکہ نابینا افراد برابر کے شہری ہیں اور انہیں معاشرے میں برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے کہا کہ شعبہ سپیشل ایجوکیشن خصوصی افراد کے لیے تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی بہبود کے لیے بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر نسرین اختر سربراہ شعبہ سپیشل ایجوکیشن نے کہا کہ ان کے شعبہ میں خصوصی افراد کو معیار تعلیم کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے۔ ان افراد کو تدریس و تحقیق کے ساتھ ساتھ ملازمت فراہمی کے لیے اقدامات بھی کیے جاتے ہیں۔ سیمینار سے ڈاکٹر نور الین صالح ہادی، سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی ملائیشیاء، پروفیسر ڈاکٹر لقمان علی باہوسربراہ آئی ڈیپارٹمنٹ سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن سائنسز بہاولپور، رضوان نصیرسینئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر بہاولپور، پاکستان کے پہلے نابیناایکر پرسن زین خان، محمد جہازیب گورنمنٹ گنج شکر سپیشل ایجوکیشن کیمپلکس اکاڑہ،اقصیٰ نور، ڈاکٹر مسرت جہاں، ڈاکٹر عمران لطیف سیفی، فائزہ رمضان اور ملک ریاض احمد بھی موجود تھے۔