• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

آل پاکستان جھلن اتحاد ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا

Oct 16, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے )آل پاکستان جھلن اتحاد ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گاپاکستان کے چاروں صوبوں کے شہری، دیہی، میدانی اور پہاڑی علاقوں میں پچاس لاکھ کی کثیر آبادی رکھنے والی محب وطن، اسلام پسند،بہادر اور غیور جھلن قوم ظلم کے خلاف اپنے ریاستی سیکورٹی اداروں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

آل پاکستان جھلن اتحاد کے ہزاروں کارکن اپنے ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں نچھاور کرنے کو تیار ہیں- ان خیالات کا اظہار آل پاکستان جھلن اتحاد کے مرکزی صدر سردار میر خالد حسین خان جھلن، جنرل سیکرٹری جام محمد نواز جھلن اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عبدالغفور سعیدی جھلن نے مرکزی رابطہ آفس بہاولپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- سردار میر خالد حسین خان جھلن نے کہا کہ آل پاکستان جھلن اتحاد مظلوم اور غریب عوام کی آواز بن کر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہا ہے یا محمد نواز عالم نے کہا کہ کچے کے علاقوں میں سیکورٹی کے سخت اور مضبوط انتظامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ڈکیتی کی وارداتوں سے یقینی تحفظ دیا جاسکے- مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عبدالغفور سعیدی جھلن نے کہا کہ آل پاکستان جھلن اتحاد ماہ ربیع النور میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خصوصی اہتمام کرے گا-کیونکہ محبت رسول ہی اصل ایمان ہے-یاد رہے کہ آل پاکستان جھلن اتحاد کے مرکزی صدر سردار میر خالد حسین خان جھلن اپنے سالانہ تنظیمی دورہ پر روجھان، خانپور، ٹبی جھلن، علی پور،سلطان پور، مظفرگڑھ، ملتان،اور جلال پور پیر والا سے گزشتہ شام بہاولپور پہنچے جہاں پر آل پاکستان جھلن اتحاد کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عبدالغفور سعیدی جھلن جام غلام مصطفی جھلن حاجی غلام عباس جھلن نے قائدین کااستقبال کیا-حاجی غلام مصطفی جھلن نے مہمانوں کو عشائیہ دیا-بعد ازاں محمد عبدالغفور سعیدی جھلن کی رہاش اسٹیٹ گارڈن ٹان میں ورکرز کی تربیتی ورکشاپ ہوئی جس میں بابا پرویز خان جھلن عصمت اللہ جھلن محمد سلیم جام کرم حسین جام ملازم حسین جھلن جام وقاص سعید جھلن اور قمر سعید جھلن شریک ہوے