• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وزارت خزانہ نے کھلاڑی وزیراعظم کی منظوری سے 15 روز بعد قوم پر پیٹرولیم بم گرانے کو وطیرہ اور ہوشربا مہنگائی بڑھانے کو پسندیدہ مشغلہ بنا لیا ہے

Oct 16, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے )پاکستان پیپلزپارٹی ڈویژن بہاول پور کے سیکرٹری اطلاعات ملک شاہ محمد چنڑ نے کہا ہیکہ وزارت خزانہ نے کھلاڑی وزیراعظم کی منظوری سے 15 روز بعد قوم پر پیٹرولیم بم گرانے کو وطیرہ اور ہوشربا مہنگائی بڑھانے کو پسندیدہ مشغلہ بنا لیا ہے

جو عوام پر ظلم وستم کی انتہا ہے انہوں نے کہاکہ تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمت میں یکدم 12 روپے 44 پیسے تک کا ریکارڈ اضافہ کرکے نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر قوم کو بدحالی راہ پر گامزن کر دیا ہے جبکہ کٹھ پتلی وزیراعظم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 1روپے 44 پیسہ کا تاریخی اضافہ کرکے نئی قیمت کو 134 روپے48 پیسے تک پہنچا کر کھلم کھلا کسان و عوام دشمنی پر اتر آیا ہے اور ٹرانسپورٹ کا پیہ بھی مکمل جام کر دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام دشمن حکومت کا بجلی کی قیمت میں1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ تک کا اضافہ کا فیصلہ ملک و قوم کو تاریکیوں میں دھکیلنے کے ہتھکنڈے ہیں اور یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں 109 روپے تک مزید اضافہ اور اشیا ضروریہ پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک لاگو کرنے کی بازگشت بھی مرے کو مارے شامدار کے مترادف گھناونے اقدامات ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ نیازی سرکار غربت کی بجائے غریب مکاو پالیسیوں پر گامزن ہے اوپر سے مہنگائی کے اس بدترین دور حکومت میں ادویات پر مزید ٹیکس لگانا غریب عوام کو زندہ درگور کرنے جیسے فیصلے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل وزیراعظم کے پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی قیمتیں بڑھانے جیسے ناعاقبت اندیش فیصلوں کی بدولت ملک بھر میں مہنگائی و بے روزگاری کا نیا خطرناک سپیل آ چکا ہے جس نے ہر مکتبہ فکر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور پاکستان ان تباہ کن فیصلوں کی بدولت خونی انقلاب کی جانب تیزی سے گامزن ہے مگر نااہل و کاہل حکمران کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہاکہ طوفانی مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ غریب عوام سمیت ہر مکتبہ فکر کی زور دار چیخیں نکل رہی ہیں اور ادویات و بنیادی ضرورت کی تمام اشیا انکی قوت خرید سے باہر ہو چکی ہیں اور غریب لوگ خود کشیوں پر مجبور ہیں جبکہ خواب خرگوش میں سوئے بدمست وزیراعظم کو نیند میں مہنگائی میں کمی اور معیشت میں بہتری نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ناعاقبت نااندیش حکمران الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پر قدغن لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور الیکٹرانک ووٹ مشینوں کے ذریعے آئندہ الیکشن چرانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی طاقت تحریک انصاف کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا کرظالم حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرکے ہی دم لیں گے۔انہوں نیکہاکہ اس وقت ملک بھر کے ذی شعور عوام کی نظریں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پر مرکوز ہیں اور وہی پریشان حال عوام کی امیدوں کا مرکز و محور بن چکے ہیں۔