ساہیوال(خاورعلی چوہدری سے) ڈینگی کے وار بڑھنے پر ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا-انہوں نے محکمہ صحت و لائینز ڈیپارٹمنٹس کو سرویلینس بڑھانے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ موذی مچھر کی افزائش کی جگہوں پر فوگنگ شروع کی جائے-انہوں نے انسداد ڈینگی ٹیموں کو قبرستانوں،کباڑخانوں، زیر تعمیر عمارتوں،نرسریوں کی چیکنگ بڑھانے کی ہدایت بھی کردی ہے-ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی اور کورونا ویکسینیشن مہم کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ ضلع میں ابتک 7 لاکھ 97 ہزار افراد کو پہلی اور 3 لاکھ 29 ہزار کو دوسری ڈوز لگادی گئی ہے ویکسینیشن مہم میں تعاون نہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کو سیل کیا جائے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی حیثیت سے کام کرکے ہم ڈینگی اور کورونا کیخلاف جنگ سے نبرد آزما ہوسکتے ہیں-ڈپٹی کمشنر کورونا اور ڈینگی کیخلاف مہم میں خود فیلڈ میں نکل پڑے انہوں نے شہریوں اور دکانداروں میں ماسکس اور پمفلٹس تقسیم کئے اور موضی مچھر اور وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی تلقین کی-_