بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے علاقے تبت میں اپنی سابق بیوی کو زندہ جلا کر موت کے گھاٹ اتارنے والے سفاک قاتل کو سزائے موت سنا دی گئی۔ دی سن کے مطابق تینگ لو نامی اس مجرم نے گزشتہ سال ستمبر میں 30سالہ اموشو پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی تھی۔ اس ہولناک واردات میں اموشو کا 90فیصد جسم بری طرح جھلس گیا اور وہ دو ہفتے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسی تھی۔ اموشو ایک معروف وِلاگر تھی۔
تینگ لو ، اموشو کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا جس پر اموشو نے گزشتہ سال جون میں اس سے طلاق لے لی۔ مجرم کو اس بات کا رنج تھا جس پر اس نے اموشو کو زندہ جلا ڈالا۔ مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی۔ قاتل کو گرفتار کرکے چینی علاقے ’ایبا پری فیکچر‘ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے اب اسے موت کی سزا سنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اموشو چینی سوشل میڈیا پر ’لیمو‘ کے نام سے معروف تھی، اس کے ڈووین (ٹک ٹاک کا چینی ورژن) پر 7لاکھ 82ہزار فالوورز تھے۔
خاتون ولاگر کو موت کے گھاٹ اتارنے والے قاتل کو بڑی سزا مل گئی
