• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

امریکی شہری نے موبائل فون چارجر سے اپنی سابق شریک حیات کو موت کے گھاٹ اتاردیا

Oct 17, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تعلق ختم کرنے پر اپنی حاملہ گرل فرینڈ کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کرنے والے سفاک قاتل کو 39سے 78سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ڈیلی سٹار کے مطابق فلاڈلفیا کے رہائشی جلیل لیمار لوپر نامی اس سفاک شخص نے 26ستمبر 2018ءکو اپنی 29سالہ سابق گرل فرینڈ اینا اینگوک کو موبائل فون چارجر کے تار سے گلہ گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار تھا۔
اینا نے لیمار کے ناروا سلوک اور تشدد سے تنگ آ کر اس سے تعلق ختم کر لیاتھا، جس پر کئی ہفتے تک لیمار اس کا پیچھا کرتا رہا اور اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا رہا اور بالآخر اسے قتل کر ڈالا۔ سفاک آدمی نے صرف اینا ہی نہیں، اس کے پیٹ میں پرورش پاتے بچے کی بھی جان لی۔ مقتولہ کے فون سے معلوم ہوا کہ قاتل نے اس پر اسقاط حمل کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔اینا کی ایک 2سالہ بیٹی بھی تھی جو واردات کے وقت ماں کے پاس ہی تھی۔