• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

انڈونیشیا زلزے سے لرز اٹھا، 3 افراد ہلاک، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

Oct 17, 2021

جکارتہ(نمائندہ خصوصی) انڈونیشیا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ جزیرہ بالی میں محسوس کیے گئے، لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے۔ عمارتیں گرنے کے باعث اب تک تین افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں، حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔