• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹی20ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ویرات کوہلی کا بڑے مقابلے سے متعلق بیان سامنے آگیا

Oct 17, 2021

دبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کو ایک عام میچ کے طور پر دیکھتا ہوں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے ذاتی تجربے سے بتا سکتاہوں کہ میں پاک بھارت ٹاکرے کو کسی بھی دوسرے میچ کی طرح ہی سمجھتا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ اس مقابلے کو ضرورت سے زیادہ مشہور کیا جاتا ہے تاکہ ٹکٹ کی طلب میں اضافہ ہو سکے ۔
واضح رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیا ن 24اکتوبر کو میچ ہو گا ۔