• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اتوارکے روزچرچز پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات

Oct 17, 2021

بہاولپور (نویداقبال چوہدری سے)اتوارکے روزچرچز پرسیکیورٹی کے سخت انتظامات،سینکڑوں افسران وجوان تعینات، سرکل افسران و ایس ایچ اوزنے سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پرمامورافسران کو چیک کیا،ڈیوٹی کے دوران سستی ولاپرواہی نا برتی جائے، الرٹ رہ کر فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کی ایس او پی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی سربراہی میں ضلعی پولیس کی طرف سے اتوارکے روز مسیحی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ سینکڑوں کی تعدادمیں پولیس افسران واہلکاران نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئیے، سرکل افسران اور ایس ایچ اوزنے ڈی پی او کے سیکیورٹی سے متعلق احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو چیک وبریف کیا۔ بعد ازاں سیکیورٹی سکیننگ کے آلات کی انسٹالیشن اور ورکنگ کے ساتھ ساتھ جامعہ تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران نے اپنے پیغام میں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت اور موجودہ علاقائی صورت حال میں ہمارا فرض بہت اہم ہے، سیکیورٹی ڈیوٹی کے دوران سستی ولاپرواہی نا برتی جائے، ایسے مقامات کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا نہایت ضروری ہے۔الرٹ رہ کر فرائض احسن طریقے سے سرانجام دئیے جائیں۔