• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پولیس تھانہ چنی گوٹھ اورصدریزمان کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی

Oct 17, 2021

بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)پولیس تھانہ چنی گوٹھ اورصدریزمان کی منشیات فروش کے خلاف کارروائی، منشیات اورناجائز اسلحہ برآمد، مقدمات درج۔پولیس افسران رواں ماہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں، ایسے عناصر معاشرے کے امن کیلئے خطرہ ہیں،ڈی پی او محمد فیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی پالیسی” جرائم سے پاک معاشرہ” کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں بہاول پور پولیس منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،پولیس تھانہ چنی گوٹھ اورصدریزمان نے کارروائی کرکے منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا، جن کے قبضہ سے منشیات اورناجائزاسلحہ برآمدکرلیا۔ تھانہ چنی گوٹھ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمدایاز کو بسواری کار گرفتارکرلیا۔ جس کے قبضہ سے 02 کلو گرام سے زائد چرس، 60 لیٹر دیسی شراب کی بوتلیں اورناجائز اسلحہ پسٹل30 بور برآمدکرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ اسی طرح تھانہ صدر یزمان پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم غلام مرتضی عرف ناجی کو گرفتارکرلیا۔جس کے قبضہ سے1500 گرام چرس جبکہ دوران اینٹروگیشن مزید 1300 چرس برآمدکروائی،جس کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ معاشرے کو ایسے عناصر سے پاک کرنے کے لیے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ پولیس افسران رواں ماہ کی کارکردگی کو مزید بہتر کریں، ایسے عناصر معاشرے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او نے ایس ایچ اوز کو دی جانیوالی ہدایات کے دوران کیا۔