بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے )عشرہ شان رحمت العالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام رشدیہ آڈیٹوریم میں 18اکتوبر بروز سوموار رات 8 بجے محفل نعت و تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن و چیئرمین پنجاب کونسل آف دی آرٹس بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال ہوں گے۔ تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی خطاطی کے مقابلہ جات کے پوزیشن ہولڈرز مرد و خواتین میں انعامات تقسیم کریں گے۔ واضح رہے کہ بہاولپور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام 12 ربیع الاول کے حوالے سے اب تک متعدد پروگرامز منعقد ہوچکے ہیں۔