بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)حکومت اورآئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرعشرہ” شان رحمت اللعالمینؐ ” کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل حاصل پور کی نگرانی میں پروگرام کاانعقاد کیاگیا۔نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیرہے، ہم آپ ؐ کے نقش قدم پرچل کر دنیا وآخرت میں کامیاب ہونگے ۔ ڈی پی اومحمدفیصل کامران
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اورانسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدفیصل کامران کی ہدایت پرعشرہ شان رحمت اللعالمین ﷺمنانے کے حوالے سے ضلع میں محافل میلاد،سیرت النبی ﷺ کے پروگرامز انعقادکیے جارہے ہیں،اسی سلسلہ میں ڈی ایس پی سرکل حاصل پورجمشید اختر کی نگرانی میں دفتر سرکل حاصل پورمیں محفل نعت وسیرت طیبہ کے حوالے سے پروگرام کااہتمام کیا گیا۔ سرکل حاصل پورکے ایس ایچ اوز،سرکل کی نفری سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔تلاوت قرآن مجید،نعت رسول مقبول ﷺ،ذکر واذکاردرودپاک اوردوردوسلام کے علاوہ سیرت طیبہ کے بارہ میں ڈی ایس پی اوردیگر مقررین نے تقاریرکیں۔شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اکرم ﷺ کے اوصاف حمیدہ،معجزات،خصوصیات اورمقدس زندگی کا تذکرہ اللہ کی خوشنودی اورمعاشرے کی خیروبرکت کا ذریعہ ہے، اوریقینااہل ایمان کے دلوں کو منورکرتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں مختلف مقامات پر رسول اکرم ﷺ کی تعریف وتوصیف فرمائی ہے۔آخر میں ملکی سلامتی، خوشحالی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سلامتی کے لیے دعا کروائی گئ ۔ڈی پی او محمدفیصل کامران نے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی قرآن کریم کی عملی تفسیرہے، ہم آپ ؐ کے نقش قدم پرچل کر دنیا وآخرت میں کامیاب ہونگے۔ضلع بھر میں حکومت پنجاب اورآئی جی پنجاب کی ہدایت پرشان رحمت اللعالمین ﷺکی تقاریب کا اہتمام کیا جارہاہے۔جس میں شرکاء کو نبی کریمﷺکی سیرت طیبہ کے مختلف پہلووں سے روشناس کرایا جارہاہے ۔
حکومت اورآئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پرعشرہ” شان رحمت اللعالمینؐ ” کے حوالے سے ڈی ایس پی سرکل حاصل پور کی نگرانی میں پروگرام کاانعقاد کیاگیا
