بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاول پور شہرام توقیر خان نے آج یہاں پریژن فاؤنڈیشن کی طرف سے سنٹرل جیل بہاول پور کے حاضر سروس ڈیوٹی افسران لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کوثر پروین کو ان کی بیٹی کے میٹرک امتحانات میں 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے پر 12ہزارروپے سکالر شپ جبکہ آفس سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ شاہد کو دو بیٹیوں کی شادی کے لئے شادی گرانٹ سے 4لاکھ روپے کے چیک پیش کئے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان اور انسپکٹر جنرل محکمہ جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کی خصوصی کاوشوں سے جیل خانہ جات کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے پریژن فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے تحت محکمہ جیل خانہ جات کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے لئے سکالر شپ، میڈیکل چارجز اور بیٹیوں کی شادی کے لئے گرانٹ سمیت ملازمین کے والدین اور بیوی بچوں کی وفات کی صورت میں فوتیدگی گرانٹ کی مد میں ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔