بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ سٹی احمدپوشرقیہ پولیس کی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوبAکیٹگری کامجرم اشتہاری 01 سال بعد گرفتار،مجرم اشتہاری کے گرفتار نہ ہونے سے انصاف میں تاخیر ہوتی ہے، عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے،دستیاب وسائل کو بروئے کارلایاجا کر مقدمات میں ملوث آزاد مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیاجائے، ڈی پی او محمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے احکامات کے پیش نظرڈی پی او محمدفیصل کامران کی ہدایت پر پولیس کامجرم اشتہاریوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ جاری رکھا ہواہے، تھانہ سٹی احمدپورشرقیہ پولیس نے اسی سلسلہ میں کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث Aکیٹگری کے مجرم اشتہاری عبدالغفور ملکی کو01سال بعد گرفتار کر لیا،ڈی پی او محمد فیصل کامران نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری بارے جو احکامات جاری کیے گئے ہیں،ان کو ہر صورت فالو کیا جائے اور اس سلسلہ میں جتنے بھی مجرمان اشتہاری آزاد ہیں ان کو تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا جائے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کے گرفتار ہونے سے مقدمات کو بروقت یکسو کرنے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ ان کی گرفتاری میں تاخیر انصاف میں تاخیر کی واضح وجہ ہے۔عام شہریوں کوبروقت انصاف مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
تھانہ سٹی احمدپوشرقیہ پولیس کی مجرم اشتہاری کے خلاف کارروائی
