بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی اومحمدفیصل کامران کا12ربیع الاول عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سٹی ایریاکا وزٹ، سٹی کے مختلف ایریا ز سے برآمدہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کوچیک کیا، عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرکے1300سے زائدپولیس افسران واہلکاران کوسیکیورٹی پرتعینات کیاگیا،دستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے گا، ڈی پی او۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹرجنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفر اقبال اعوان کی فول پروف سیکیورٹی کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل کامران نے 12ربیع الاول عیدمیلاد النبی ﷺکے حوالے سے سٹی ایریا کا وزٹ کیا،سٹی کے مختلف ایریاز سے عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے برآمدہونے والے جلوسوں کی سیکیورٹی کو چیک کیا،متعلقہ افسران نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ڈی پی اونے اس موقع پر افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جاری شدہ سیکیورٹی پلان کے مطابق ڈیوٹی کومکمل رکھاجائے، دوران ڈیوٹی سستی ولاپرواہی ہرگز برداشت نہیں،ڈیوٹی کی حساسیت کے بارہ میں ملازمان کوبریف کیا جائے، جلوس میں شامل ہونے والے افراد کی مکمل تلاشی لی جائے، دوران ڈیوٹی عوام الناس، جلوس انتظامیہ اور شرکاء سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں،انہوں نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ ضلع بھرمیں کل73جلوس نکالے جائیں گے۔جن میں ”A” کے02،”B” کے08 اور”C”کیٹیگری کے63جبکہ09محافل میلادمنعقد جن میں ”B” کی02 اور”C”کیٹیگری کی07 شامل ہیں،جن پر1300سے زائدپولیس افسران واہلکاران جن میں ڈسٹرکٹ پولیس،ایلیٹ فورس،ڈولفن اسکواڈ،محافظ اسکواڈاورپنجاب کانسیٹبلری ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں کرنے کے لیے ٹریفک کو بھی تعینات کیا گیا۔عیدمیلاد النبی ﷺ کے حوالے ضلع میں سیکیورٹی الرٹ ہے جبکہ جلوسوں کی سی سی ٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی گئی، امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کے لیے دستیاب وسائل کوبروئے کارلایاجارہاہے، شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا
ڈی پی اومحمدفیصل کامران کا12ربیع الاول عیدمیلادالنبی ﷺ کے حوالے سے سٹی ایریاکا وزٹ،
