دبئی (نمائندہ خصوصی)شام کے دارلحکومت دمش میں مسافر بس میں زور دار دھماکہ ہواہے جس میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ بس میں دھماکہ اس وقت ہوا جب مسافروں کا رش اپنے عروج پر ہو تاہے ، اس وقت لوگ دفاتر اور سکول جارہے ہوتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر بس کی دھماکے کے بعد کی تصاویر گردش کر رہی ہیں۔
دمشق میں مسافر بس میں زور دار دھماکہ،متعدد افراد ہلاک
