• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سینٹرل جیل بہاول پورمیں عیدمیلادالنبی کادن مذہبی جوش وخروش اورعقیدت سے منایاگیا

Oct 20, 2021

بہاول پور( نویداقبال چوہدری سے) سینٹرل جیل بہاول پورمیں عیدمیلادالنبی کادن مذہبی جوش وخروش اورعقیدت سے منایاگیا دن کاآغاز قران خوانی اورقوم وملت کی سلامتی کی دعائوں سے کیاگیا اس موقع پر اندرون جیل میں پروقار تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی عبدالروف رانا ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات بہاول پورریجن بہاول پورتھے تقریب میں جیل آفیسران واہلکاروں اوراسیران نے مذہبی جوش وخروش سے حصہ لیا تقریب میں اسیران کی طرف سے تلاوت قران پاک نعت خوانی اورتقاریر پیش کی گئی اول دوئم سوئم آنے والے اسیران میں مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر حضرت محمد کی زندگی کے تمام پہلوئوں کوانتہائی خوبصورت اندازمیں پیش کیاگیا تقریب کے اختتام پر اسیران یں مٹھائی تقسیم کی گئی