بہاول پور(نویداقبال چوہدری سے)تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی اہم کارروائی، قتل معہ ڈکیتی،سرقہ بالجبر سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلامیوڑہ گینگ کاسرگرم رکن ،کیٹگری Aکامجرم اشتہاری گرفتار،بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے رات دن کوشاں ہے،مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی، ڈی پی اومحمدفیصل کامران۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤسردار علی خان اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن(ر)ظفر اقبال اعوان کی ” عوام خدمت پالیسی ” کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کی قیادت میں معاشرتی امن کی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،ایس ایچ اوتھانہ نوشہرہ جدیدکی زیر نگرانی تفتیشی افسرسلیم اخترASIمعہ ملازمان پر مشتمل ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل معہ ڈکیتی، سرقہ بالجبرسمیت درجنوں مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلا میوڑہ گینگ کاسرگرم رکن کیٹگریA کامجرم اشتہاری اللہ دتہ عرف شیری کو گرفتارکرلیا۔گینگ بہاول پور،ملتان،لودھراں اوررحیم یارخان میں درجنوں مقدمات میں ملوث ہے ۔،تھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی یہ ایک اہم کارروائی ہے،جولائق تحسین ہے، بہاول پورپولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے، مقدمات میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سزادلوائی جائے گی،ان خیالات کااظہار ڈی پی اومحمدفیصل کامران نے ضلع کے دیگر ایس ایچ اوز کو مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے جاری ہدایات کے دوران کیا۔
ھانہ نوشہرہ جدیدپولیس کی اہم کارروائی، قتل معہ ڈکیتی،سرقہ بالجبر سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلامیوڑہ گینگ کاسرگرم رکن ،کیٹگری Aکامجرم اشتہاری گرفتار
