• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری

Oct 20, 2021

بہاولپور(نویداقبال چوہدری سے)ڈی پی او محمد فیصل کامران کا کھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،46شہریوں کی شرکت، متعددافسران کو آن لائیو کال شہریوں کی داد رسی کرتے ہوئے بروقت انصاف فراہم کرنے کاحکم،پولیس کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ مقامی سطح پرشہریوں کو انصاف اور زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جائے۔ ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن (ر)ظفراقبال اعوان کی اوپن ڈور پالیسی کا تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل کامران کاکھلی کچہری منعقد کرنے کاسلسلہ جاری،جس میں 46شہریوں نے پولیس سے متعلقہ اپنے مسائل ڈی پی اوکے سامنے رکھے۔شہریوں کی درخواستوں پرمتعلقہ پولیس افسران کو آن کال لیتے ہوئے کمیونٹی پولیسنگ اور انسانیت کے جذبے کے تحت حل کرنے اورمتعینہ وقت میں ڈی پی او آفس رپورٹ بھجوانے کے بھی احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد فیصل کامران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بروقت انصاف اورمال مسروقہ برآمدکروا کر اصل مالکان کے حوالے کیا جائے،پولیس کو واضح ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ لوکل لیول پر معاملات کا حل ہوگا تو ہی شہریوں کو حقیقی ریلیف مل پائے گا۔شہریوں کے میرٹ پر بروقت انصاف فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔