• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیا

Oct 20, 2021

بہاول پور (نویداقبال چوہدری سے)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول کا دورہ کیاجہاں انہوں نے درس و تدریس کے عوامل کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکول میں طلباء کو کرونا ویکسینیشن کی دی جانے والی سہولت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر تعلیم ظہور احمد چوہان، ڈی ایچ او ہیلتھ ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر کلاس رومز میں گئے طلباء سے ملاقات کی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسینیشن کی سہولت سے استفادہ کیا جائے تاکہ کرونا سے محفوظ رہ سکیں۔